17 جولائی 2010 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں روسی صدر مدودوف سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے سنگین اور تباہ کن نتائج بر آمد ہونگے۔

روسی صدر مد ودوف نےکل رات شام کے صدر بشار اسد سے مشرق وسطی کے موضوع پر گفتگو کی اس گفتگو میں شام کے صدر اسد نے کہا کہ عالمی برادری کی اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر عدم توجہ خطے کے لئے سنگین مسائل پیدا کرسکتی ہے

 انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے خطے میں امن و ثبات کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا ہے اسد نے کہا کہ حالیہ دہائی میں بڑی طاقتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں  بحران  اور دہشت گردی کو فروغ ملا ہے۔

..................

/152